Poetry 4 U

Poetry Web

آج کا مسلمان

February 25, 2017 Comments Off on آج کا مسلمان

آج کا مسلمان

تمہارے چہرے پہ ہے گناہوں کی گرد اس قدر
مسلمانو تم اپنے چہروں کو پہچان نہیں رہے

مغربی زمانوں کی تہذیب کا ہے تم پہ یہ اثر
تم ننگ مسلمانی تو مگر مسلمان نہیں رہے

رہ گیا ہے صرف تمہارا نام مسلمان اے لوگو
زندہ تم لوگوں کے اب ایمان نہیں رہے

پانچ وقت کا سجدہ بھی تم پہ گراں گزرتا ہے
مومن کے دن تو عبادت سے ویران نہیں رہے

ہو چکا ہے اس قدر تمہارا ایمان بے اثر
اپنے گناہوں پہ بھی اب تم پشیمان نہیں رہے

کیسے دو تبلیغِ دین کی دعوت تم کسی کو
تمہارے تو اپنے ہاتھوں میں قرآن نہیں رہے

  • Published On : 4 months ago on February 25, 2017
  • Author By :
  • Last Updated : February 25, 2017 @ 4:54 pm
  • In The Categories Of : Islamic Poetry

About the author