Poetry 4 U

Poetry Web

نئے سال کی پہلی صبح دیس کے نام۔۔۔

February 25, 2017 Comments Off on نئے سال کی پہلی صبح دیس کے نام۔۔۔

نئے سال کی پہلی صبح دیس کے نام۔۔۔

اس نئے سال میں میرا رب
تجھے یہ سب عطا کرے
تیرے ہونٹوں پہ ہو، جو جستجو
تیرے دل کی ہو جو آرزو
تیری آنکھوں کا جو خواب ہو
تجھے حقیقت بن کے ملا کرے
اس نئے سال میں میرا رب
تجھے یہ سب عطا کرے
تیرے دل میں کوئی غم نہ ہو
آنکھوں میں موسمِ نم نہ ہو
تیرے چہرے پہ شادابی دِکھے
تُو جب بھی آئینہ دیکھا کرے
اس نئے سال میں میرا رب
تجھے یہ سب عطا کرے
تیرے آنگن میں سدا بہار رہے
جیون میں یونہی نکھار رہے
ہر سانس پہ تجھکو خوشی ملے
میرا دل بس یہی دُعا کرے
اس نئے سال میں میرا رب
تجھے یہ سب عطا کرے!!!
(آمین)

About the author